اے سی تحصیل بفہ پکھل کی بٹل میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوام نے شکایات کے انبار لگادیئے

بدھ 28 اگست 2019 14:37

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) مانسہرہ کے علاقہ بٹل میں منعقد ہونے والی کھلی کچہری کے دوران عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اے سی تحصیل بفہ پکھل شیر رحمن نے بٹل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے واضح احکامات کے باوجود وائلڈ لائف، سوشل ویلفیئر اور ماحولیات کے محکموں کے ذمہ داران نے کھلی کچہری میں شرکت نہیں کی۔

بٹل کی تاریخ میں اے سی شیر رحمن نے تحصیلدار مظہر حسین کے ہمراہ پہلی بار متعدد سرکاری محکموں کے ذمہ داران عوامی شکایات کو سننے کیلئے کھلی کچہری میں حاضر ہوئے۔ عوامی شکایات پر محکموں کے ذمہ داران نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ سرکاری سرکاری محکموں کے ذمہ داران نے بھی عوامی شکایات پر جواب دیئے اور آئندہ عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔