قیام امن کیلئے محرم الحرام میں تمام مکا تب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، مجاہد عبدالر سو ل

بدھ 28 اگست 2019 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) اتحاد بین المسلمین کے مرکزی رہنما و مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام مکا تب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،شہادت عمر فاروقؓ و امام حسینؓ استعمار کیخلاف وحدت کادرس دیتی ہے،خلفا ئے راشدین واہلبیت اطہار کی سیرت وکردارکو اپناکر ہی کشمیر وفلسطین کو آزاداور بھارتی واسرائیلی جارحیت سے نجات دلوائی جاسکتی ہے،محرم الحرام میں امن ویکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرکے اسلام وملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم اور سازشوں کو ناکام بنایاجائے،ان خیالا ت کااظہار انہو ںنے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا، انہو ں نے کہاکہ علماو ذاکرین امن ویکجہتی کی فضا کو بحال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے نظریات کا احترام کریںاور دل آزارواشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب برتیں،حکومت محرم میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائے،انہو ں نے کہاکہ محرم الحرام تار یخ کااہم مہینہ ہے جس میں دنیا میں قیامت بر پا ہو ئی تھی، تار یخ اسلام معصوم شہا د تو ں کو کبھی نہیں بھلا سکتی، اسلام کے سنہرے اصو لوں کو زندہ رکھنے کیلئے محر م میں ہو نے والی شہاد تیں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :