ملتان، 6ماہ قبل اغواء ہونے والی خاتون 2 بچوں سمیت بازیاب

بدھ 28 اگست 2019 15:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) پولیس تھانہ صدر ملتان نے چھ ماہ قبل اغواء ہونے والی14 بچوں کی ماں شمشاد بی بی کو اُس کے 2 بچوں سمیت بازیاب کروا لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل مغویہ شمشاد بی بی کے خاوند کی طرف کی درخواست پرتھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کارروائی کر کے مغویہ کو اُس کے 2 بیٹوں سمیت تھانہ صدر مظفر گڑھ کے علاقے سے بازیاب کروا لیا اور مقدمے میں نامزد ملزمان ظفر ولد فیض بخش اور عید محمد ولد ظفر کو گرفتار کر لیا۔ اس کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان حاجی لیاقت، سب انسپکٹر محمد عارف اور دیگر پولیس اہل کاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :