سرگودھا،پیسوں کے لین دین پر چھوٹے کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

بدھ 28 اگست 2019 15:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) پیسوں کے لین دین کے تنازع پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں حمید ٹاؤن کے رہائشی دوبھائی محمد مظہر اور محمد شان مل کر پھل فروٹ کا کام کرتے تھے،چھوٹے بھائی محمدشان نے بڑے بھائی محمد مظہر سے 25 ہزار روپے لینے تھے جس پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس دوران محمد شان نے پستول سے فائرنگ کر کے بڑے بھائی محمد مظہر کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس نے مقتول کے والد دلباز کی مدعیت میں قاتل محمد شان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔