اوستہ محمد بجلی چوری کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا‘میٹر سپروائزر سب ڈویثرن اوستہ محمد اللہ ڈنہ برڑو

بدھ اگست 15:27

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2019ء) اوستہ محمد بجلی چوری کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ بجلی کی چوری کرنے والے قومی مجرم ہیں۔صارفین قانونی طریقے سے کنکشن حاصل کریں اور بل کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔بجلی چوروں اور ناہندگان کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار میٹر سپروائزر سب ڈویثرن اوستہ محمد اللہ ڈنہ برڑونے پریس کلب اوستہ محمد کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

صارفین محب و وطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور قانونی طریقے سے میٹر لگوا کر کنکشن حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ کیسکو ادارہ شدید مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

صارفین کو چائیے کہ غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے بجلی کے میٹر حاصل کر کے زحمت سے بچیں۔انہوں نے کہا کہ کیسکو کے چیف ایگزیکٹو بلوچستان اور ایکسین آپریشن نصیرآباد کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں سٹی اوستہ محمد لوڈشیڈنگ سے فری انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔

سٹی فیڈر میں 24گھنٹے بجلی کی فراہمی جلد شروع ہو جائے گی اور شہر کے مختلف علاقوں میں میٹر کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کیسکو تمام تر مالی مشکلات کے باوجود 24گھنٹے عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔بجلی کے صارفین کے تعاون سے ہی کیسکو کو منافع بخش ادارہ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنڈا کلچر اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔صارفین زحمت سے بچنے کیلئے بل کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور لوڈشیڈنگ سے بچیں۔

متعلقہ عنوان :