ڈیرہ میں محرم الحرام کی آمد کے موقع پر مہنگائی،شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 28 اگست 2019 17:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) ڈیرہ میں محرم الحرام کی آمد کے موقع پر مہنگائی کا طوفان آ گیا، گوشت مرغی ،سبزیوں اور دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ،مصنوعی گرانفروش مافیا سرگرم ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ شہر میں محرم الحرام کی آمد کے موقع پر مصنوعی گرانفروشوں میں مہنگائی کا طوفان بربا کردیا ہے،تاجر اور دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرانفروش دکاندار نہ ہی سرکاری نرخ نامے آویزاں کرتے ہیں اورنہ ہی سرکاری مقررہ نر خوں پر اشیاء فرو خت کرتے ہیں ۔ شہریوں نیاحتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔