ناقص،غیر معیاری ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر،شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ اگست 17:08

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) ڈیرہ شہر اور گردونواح میں ناقص اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ،میڈیکل سٹور مالکان نے زیاندہ نفع کے لالچ میںناقص اور غیر غیر معیاری ادویات فروخت کے قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ،ضلع ڈیرہ میں تعینات ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن،شہریوں کا ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافاتی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں ،نیم حکیموں ،دکانوں پر کام کرنے والے غیر تربیت یافتہ سیلز مینوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے۔ناقص اور غیر معیاری ادویات کی خریدوفروخت کھلے عام جاری ہیاوراکثر ادویات شارٹ ہونے کی آڑ میں انہیں مہنگے داموں بلیک میں فروخت کیاجارہاہے۔ شہر میں دوسرے اضلاع کی غیر معیاری ادویات بغیر وارنٹی لاکرفروخت کی جارہی ہے،جبکہ میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کولازمی قرار دیاگیاہے۔