باڑہ، ضلع خیبر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طلباء میں پچاس لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کیے گئے

ڈی سی خیبر محمود اسلم مہمان خصوصی تھے، اس کے علاوہ ایم این اے اقبال آفریدی اور سینیٹر میرزا خان کے علاوہ طلباء و طالبات اور علاقے کے مشیران نے بھی شرکت کی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 28 اگست 2019 16:52

باڑہ، ضلع خیبر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طلباء میں پچاس لاکھ روپے ..
باڑہ، ضلع خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،28 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) ضلع خیبر تحصیل باڑہ گورنمنٹ ہائی سکول کو شیر حیدرباڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع خیبر کے 210 طلباء میں اڑھائی لاکھ روپے کے سکالرشپ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ڈی سی خیبر محمود اسلم مہمان خصوصی تھے۔پروگرام میں ایم این اے اقبال افریدی، سنیٹر میرزا خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جدون وزیر کے علاوہ طلباء و طالبات اور علاقے کے مشران نے شرکت کی۔

اس تقریب میں پروگرام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 107 طلبات اور 103 طلباء میں سکالرشپ تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

سکالرشپ میں نقد رقم کے ساتھ ٹیلنٹ سرٹیفیکٹ دیئے گئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب مقررین نے کہا کہ سکالرشپ دینا خوش آئند ہے اور اس سے پسماندہ علاقے کے طلباء کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کی تعلیمی اداروں سہولیات کا جو فقدان ہے ان کے خاتمے کیلئے ہم پر عزام ہے کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے سے اس دور میں ترقی ممکن ہے اور تعلیم کے بغیر کوئی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔اس موقع پر علاقے کے مشران نے سکالرشپ دینے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جدون وزیر کے تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیوں پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :