وہاڑی: عاشورہ محرم الحرام قریب آتے ہی میونسپل کمیٹی نے جلوسوں کے راستہ والی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی عارضی پیوندکاری شروع کردی

جیسے ہی محرم الحرام کااختتام ہوگایہ سڑکیں دوبارہ سے ٹوٹنا شروع ہوجائیں گی

بدھ اگست 17:37

وہاڑی: عاشورہ محرم الحرام قریب آتے ہی میونسپل کمیٹی نے جلوسوں کے راستہ ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،28 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) عاشورہ محرم الحرام قریب آتے ہی میونسپل کمیٹی نے جلوسوں کے راستہ والی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی عارضی پیوندکاری شروع کردی جبکہ شہرکی دیگرمصروف ترین سڑکیں بدستورمیونسپل کمیٹی کی طرف سے مرمت کی منتظرہیں۔ تفصیل کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام قریب آتے ہی میونسپل کمیٹی نے صرف ان سڑکوں کی عارضی پیوندکاری شروع کر رکھی ہے جن پرسے عاشورہ محرم الحرام کے دنوں میں عزاداروں کے جلوس گذرناہوتے ہیں باقی ساراسال یہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکاہوکرٹریفک کیلئے مسئلہ بنی رہتی ہیں۔

ان سڑکوں کی بھی صرف عارضی پیوندکاری کی جارہی ہے مکمل تعمیرنہیں کی جارہی ہے جیسے ہی محرم الحرام کااختتام ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ سڑکیں دوبارہ سے ٹوٹناشروع ہوجائیں گی جبکہ شہرکی دیگرمصروف ترین سڑکیں جن میں نادرااینڈ گرلزکالج روڈ،شرقی کالونی روڈ،ایچ بلاک اورڈی بلاک کامشترکہ روڈ،اقبال روڈ،پیپلزکالونی ریلوے لائن روڈ،9-11ڈبلیوبی محمدی بیکری روڈ،پیپلزکالونی یوبلاک مین روڈ،سرہندکالونی روڈ،مرکزی قبرستان روڈکے علاوہ دیگرروڈشامل ہیں جوکہ طویل عرصہ سے تعمیرومرمت نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے مسئلہ بنے ہوئے ہیں ۔

ان میں سے بعض روڈ ون وے بھی ہیں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ون وے کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے آئے روزحادثات معمول بن چکے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارسے مطالبہ کیاہے کہ وہاڑی شہر کی خوبصورتی کوبحال کرنے کیلئے فنڈزمختص کئے جائیں تاکہ شہرکی خوبصورتی بحال ہو اور آئے روزٹریفک کے حادثات اورٹریفک مسائل کاخاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :