ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس،محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ

بدھ 28 اگست 2019 21:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی پی ساوتھ آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی پی ایڈمن عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی پی سی آئی اے عارف حنیف اور تینوں زونل ڈئی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہِ محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت جاری کیں کہ محرام الحرام کے دوران منعقدہ مجالس کے مقامات، برآمد ہونیوالے ماتمی جلوسوں، مرکزی جلوس کی گزرگاہوں، مرکزی اجتماع گاہوں، اسماعیلی اور بوہری کمیونٹی سمیت دیگر مقامات کی سیکورٹی کے اقدامات پر عمل درآمد کو انتہائی مستعد اور متحرک رہتے ہوئے یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلوسوں، مجالس کے مقامات پر لیڈیز پولیس سرچر کو تعینات کیا جائے اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مجالس وجلوس کے حدود میں ہی رکھا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ ایسے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے جو جرائم پر قابو پانے کے لئے انتہائی محنت/جاںفشانی کے ساتھ شہر کا امن برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔