فاروق ستار کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص زخمی

فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، ’’ڈرائیور پٹرول بھروانے گیا تھا‘‘: فاروق ستار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 28 اگست 2019 22:54

فاروق ستار کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص زخمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 اگست2019ء) فاروق ستار کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ حادثے کے وقت ایم کیو ایم رہنما گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ڈرائیور حیدرآباد جانے کے لیے گاڑی میں پٹرول بھروانے گیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انکا پولیس سے رابطہ ہوا ہے اور وہ تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر ان کی گاڑی کو بھی تھانے میں بند کر دیا گیا ہے۔