بنوں پولیس کی کارروائی، 10 قمارباز گرفتار، دائو پر لگی رقم بھی برآمد

جمعرات 29 اگست 2019 11:04

بنوں پولیس کی کارروائی، 10 قمارباز گرفتار، دائو پر لگی رقم بھی برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) بنوں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس قمار باز کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق بنوںپولیس کواطلاع ملی کہ تھانہ سٹی بنوں اور تھانہ منڈان کی حدود میں چندعناصرقماربازکے مکروہ دھندے میں مصروف عمل ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع کومصدقہ جان کرچھاپے کے دوران دس قماربازکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے دائو پر لگی رقم برآمد کرلی۔پولیس نے ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :