Live Updates

سابق نائب ناظم حیات آباد کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں الودعی پارٹی کا اہتمام

جمعرات 29 اگست 2019 13:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء اور سابق نائب ناظم حیات آباد پشاور ، عمران خان سالارزئی نے حیات آباد کے بلدیاتی نمائندوںکے اعزاز میںالودعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میںعدنان ممریز،بشیرخان اورکزئی،،مولانا شفیق،عطیف خان،،حاجی اکبر،،ممتاز،وارث، افضل خان اور مسعود خٹک نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عمران خان سالارزئی نے تمام سابقہ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے لیکن بے جا تنقید نہیں ہونی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ انھوں نے اپنی ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر حیات آباد کے لوگوں کی خدمت کی اور انشااللہ اسی کارکردگی کے بنا ء پر پر عوام دوبارہ بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات