ملک غلام محمد کا124 واں یوم پیدائش، 63 ویں برسی منائی گئی

جمعرات 29 اگست 2019 13:52

ملک غلام محمد کا124 واں یوم پیدائش، 63 ویں برسی منائی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) پاکستان کے سابق گورنر جنرل ملک غلام محمد کا124 واں یوم پیدائش اور63 ویں برسی منائی گئی، وہ 29اگست1895ء کو بھارت میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل وہ ریاست حیدرآباد میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قیام پاکستان کے بعد پاکستان کی پہلی وفاقی کابینہ میں وزیر خزانہ کا منصب سنبھالا ، شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خاں کی شہادت کے بعد خواجہ ناظم الدین نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد گورنر جنرل کا عہدہ چھوڑا توملک غلام محمد پاکستان کے گورنرجنرل بنے اور7 اکتوبر 1955ء تک اس منصب پر فائزرہے ،ملک غلام محمد29 اگست1956ء کو وفات پاگئے۔