دنیا کے مسائل حل کرنے میں اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام ہے‘میاں اقبال عزیز

جمعرات اگست 13:58

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) دنیا کے مسائل حل کرنے میں اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام ہے بالخصوص مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں اقوام متحدہ نے ہمیشہ چشم پوشی اختیار کی ۔ان خیالات کا اظہار سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن تحصیل کامونکے میاں اقبال عزیز،سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں،صدر اتحاد پاور لومز ایسوسی ایشن کامونکے صاحبزادہ محمد فاروق انصاری،سماجی رہنما چودھری کاشف ریاض ورک اور سماجی سیاسی رہنما حاجی ذوالفقار احمد ڈار نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ کشمیریوں پر قیامت گزر رہی ہے لیکن دنیا میں سناٹا ہے جو دوہرے معیار کی بدترین مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک موقع پر عرب ممالک کی طرف سے مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیر اعظم مودی کو امن ایوارڈ سے نوازنا انتہائی قابل افسوس اور اپنے کشمیری مظلوم مسلم بھائیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہی اجھا ہوتا کہ کشمیریوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے تمام مسلم دنیا متحد ہو کر بھارت پر سفارتی دبائو ڈالتی ۔ لیکن الٹا امن ایوارڈ دینا ایک لمحہ فکریہ ہے ۔