Live Updates

جھوٹ،منافقت اور شعبدہ بازی کی سیاست کرنے والوں کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے‘رانا ساجد علی شوکت

جمعرات 29 اگست 2019 13:58

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) جھوٹ،منافقت اور شعبدہ بازی کی سیاست کرنے والوں کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔ حلقہ این اے 83کے عوام کیلئے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں عوامی خدمت کا جذبہ میری سیاست کا وطیرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر رانا ماجد علی شوکت اور میاں محمد وقاص بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک جلد ترقی کی رہ پر گامزن ہو گا اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہو گا ،تنقید کر نے والوں کو منہ کھانا پڑے گی اپنے اپنے دور میں ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے اندھیرے پھیلانے والوں پرپاکستان کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا بجلی بن کر گر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو اپنے غیرسیاسی اور غیر اخلاقی رویوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے، سابق حکمرانوں نے قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا، قوم کو کنگال کیا اور غریب کا حق چھینا اوریہ عناصر اپنی منفی سیاست سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن باشعور عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور ملک کو لوٹ کر کنگال کرنے والوں اور الزام تراشیاں کرنے والوں کی منفی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات