سرگودھا شہر میں میونسپل کارپوریشن کی 22 یونین کونسلز میں عملہ صفائی کی کمی‘ گلی محلوں میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگنے سے وبائی امراض پھوٹنے لگیں

جمعرات اگست 13:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) سرگودھا شہر میں میونسپل کارپوریشن کی 22 یونین کونسلز میں عملہ صفائی کی کمی کے باعث گلی محلوں میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگنے سے وبائی امراض پھوٹنے لگیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں مقام حیات،محمدی کالونی،اربن ایریا،فیکٹری ایریا،کوٹ فرید،سٹیلائٹ ٹاون،اقبال کالونی،سکا کالونی، جناح کالونی، سلیمان پورہ، سمیت شہر بھر کی 22 یونین کونسلز میں بلدیہ کے نا کافی عملہ کے باعث گندگی اور غلاظت کے انبار روز کا معمول بن گے جہاں روزہ روزہ کی بنیاد پر صفائی نہ ہونے سے وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے سے لوگوں میں گہری تشویش پائی جاتی رہی ہے اور لوگ وبائی امراض کے شکار بچوں کو اٹھائے ڈاکٹروں اور ہسپتال کا رخ کئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کے گنجان آباد علاقہ مقام حیات اور اربن ایریا کے مکینوں نے این این آئی کو بتایا کہ کئی ماہ سے عملہ صفائی کے غائب ہونے جانے سے پورا علاقہ گندگی اور غلاظت کا شکار ہے جہاں پندرہ بیس روز بعد جھاڑو لگایا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ یو سی نے عدم صفائی کو عملہ کی کمی قرار دے رکھا ہے اس لئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ عملہ صفائی کی کمی کو پورا کر کے یوسی یز میں یومیہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے صارفین کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو محرم کے بعد سڑکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہونگے۔