ایف بی آر کا ٹیکس کے پرانے کیسز کھولنے کا فیصلہ

چیئرمین ایف بی آر نے تمام زیر التوا ٹیکس کیسز کے اسیسمنٹ آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 29 اگست 2019 16:19

ایف بی آر کا ٹیکس کے پرانے کیسز کھولنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس کے پرانے کیسز کھولنے کا فیصلہ کرلیا،چیئرمین ایف بی آر کی تمام زیر التوا ٹیکس کیسز کے اسیسمنٹ آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ایف بی آر نے ٹیکس شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے تمام زیر التوا کیسز کے آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر نے ممبر ان ینڈ ریونیو آپریشن کو ہدایت کی ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے آرٹیکل 122 پانچ اے کے تحت اسسیسمنٹ آرڈر جاری کیے جائیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام افراد جن ٹیکس گزاروں نے سابقہ سالوں میں ٹیکس ادا نہیں کیا ، جنہوں نے کم ٹیکس ادا کیا، ٹیکس چوری کیا ،جو ٹیکس گزار اپیل کا حق کھو چکے ہیں۔اورجن ٹیکس گزاروں نے مس ڈیکلریشن کیا ان کے کیسز کھولے جائیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی قانون سب کے لیے برابر ہے۔
ایف بی آر کا ٹیکس کے پرانے کیسز کھولنے کا فیصلہ

متعلقہ عنوان :