جسٹس آغا فیصل کا شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت سے انکار

عدالت نے درخواست کی سماعت کے لیے دوسرا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا

جمعرات 29 اگست 2019 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق سماعت ہوئی۔ جسٹس آغا فیصل نے سماعت سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست کی سماعت کے لیے دوسرا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے جسٹس آغا فیصل کراچی یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتے۔ دائر درخواست میں درخواستگزار عطا محمد چانڈیو نے موقف اختیار کیا تھا کہ شازیہ مری نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے جعلی ڈگری پیش کی۔ رکن قومی اسمبلی شازیہ نے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی۔ شازیہ مری نے جعلی ڈگری ہر الیکشن میں حصہ لیا نااہل قرار دیا جائے۔