امریکہ، چین اور برطانیہ کو جولائی 2019ء کے دوران مجموعی طور پر687.905 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمدات کی گئیں

جمعرات 29 اگست 2019 20:04

امریکہ، چین اور برطانیہ کو جولائی 2019ء کے دوران مجموعی طور پر687.905 ملین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) امریکہ، چین اور برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کی سب سے بڑی منڈیاں ہیں، جولائی 2019ء کے دوران امریکہ کو 373.514 ملین ڈالر، چین کو 167.058 ملین ڈالر جبکہ برطانیہ کو 147.333 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران امریکہ کو 373.514 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں جو گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 13.84 فیصد زائد ہیں۔

(جاری ہے)

مالی سال 2018ء کے دوران امریکہ کو 328.090 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ جولائی 2019ء کے دوران چین پاکستانی مصنوعات کی دوسری بڑی منڈی رہی۔ مذکورہ ماہ کے دوران چین کو 9.87 فیصد اضافہ کے ساتھ 167.058 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے دوران 152.043 ملین ڈالر تھیں۔ برطانیہ کو 147.333 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران برطانیہ کو 152.702 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔ مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران سعودی عرب کو 30.139 ملین ڈالر، کینیاء کو 24.01 ملین ڈالر جبکہ کینیڈا کو 23.975 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔