میزان بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا، بینک کے منافع میں 70فیصد اضافہ

جمعرات 29 اگست 2019 21:10

میزان بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا، بینک کے منافع میں 70فیصد ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) میزان بینک لمیٹڈ نی30جون2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ میزان بینک کو30جون 2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی میں 7ارب روپے کے بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں70فیصد زیادہ ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اس میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔

اس موقع پر بورڈ کے وائس چیئرمین فیصل اے ا ے اے النصر بھی موجود تھے۔ میزان بینک نے ہر شعبے میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئی30 جون 2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی میں شاندار نتائج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بینک کے مجموعی اثاثے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ٹریلین سے زائد ہوچکے ہیں۔ 30 جون 2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی میں میزان بینک کی فی شیئر آمدنی 5.44 روپے فی شیئر رہی۔

بینک 16.22فیصد کیپٹل ایڈوکیسی شرح کے ساتھ بہترین کیپٹلائزڈ ادارہ ہے۔ میٹنگ میں 2019ء کی دوسری سہ ماہی میں میزان بینک کے حصص یافتگان کیلئے 1روپے فی شیئر (10فیصد)کیش ڈیوڈنڈ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس طرح 2019ء کی پہلی ششماہی میں میزان بینک نے اپنے حصص یافتگان کو 2 روپے ڈیوڈنڈ (20فیصد( دیا ہے۔ گزشتہ بورڈ میٹنگ میں میزان بینک کے حصص یافتگان کیلئے 1روپے فی شیئر (10فیصد ) کیش ڈیوڈنڈ اور 10فیصد بونس شیئرزدینے کا اعلان کیا گیاتھا۔

بینک نی2000ء میں اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہونے کے بعد حصص یافتگان کیلئے ڈیوڈنڈ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔30 جون 2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی میں میزان بینک کے ڈپازٹس7 فیصد اضافے کے ساتھ 842 ارب روپے رہے جبکہ بینک کا فنانسنگ پورٹ فولیو 57 فیصد ایڈوانس ٹو ڈپازٹ شرح کے ساتھ 484 ارب روپے رہا۔ بینک کے غیر فعال قرضوں کی شرح اور غیر فعال قرضوں کی کوریج باالترتیب 1.60فیصداور 130فیصد رہی۔

بینک کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی میں 55 فیصد اضافہ ہوا۔آپریٹنگ آمدنی میں اضافہ بنیادی طورپر زیادہ آمدنی والے پورٹ فولیو اور ہدف کی شرح میں اضافے کے پیچھے ایسٹس میں اضافہ پر مستقل توجہ مرکوزکرنے کی وجہ سے ہوا۔ ڈپازٹس میں اضافے اور جمع کنندگان کے منافع کی شرح میں اضافے کے نتیجے میں جمع کنندگان کو دگنا منافع ادا کیا گیا۔ میزان بینک کے تجارتی کاروبار میں اضافہ کی وجہ سے بینک کی فیس اور کمیشن کی مد میںہونے والی آمدنی میں26 فیصد اضافہ ہوا۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی اور مستقبل میں سرمایہ کاری کی غرض سے نئی برانچوں کے متعلقہ اخراجات میں اضافے کی وجہ سے بینک کے انتظامی اور آپریٹنگ اخراجات میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم بینک کے آمدنی اور اخراجات کے تناسب میں بہتری کے نتیجے میںاخراجات میں اضافہ کافی حد تک بینک کی آمدنی میں جذب ہوگیا۔ اس کے باوجود بینک کی آمدنی کی کارکردگی کے تناسب میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سہ ماہی میں بینک نے 18نئی برانچز اپنے نیٹ ورک میں شامل کیں جس کے بعد میزان بینک کی ملک کے 189شہروں میں 678 برانچیں ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :