کراچی میں مختلف حادثات و واقعات میں ایک خاتون سمیت 6افراد جاں بحق

جمعرات 29 اگست 2019 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) کراچی میں مختلف حادثات و واقعات میں ایک خاتون سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن نشان حیدر چوک کے قریب ٹریفک حادثہ میں30سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ،جس کی شناخت شہزاد احمد ولد سلیم احمد کے نام سے ہوئی ،متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

نیو کراچی بلال ٹاؤن میں 30سالہ فیضان غنی ولد سلطان غنی نے پھندا لگاکر خود کشی کرلی ۔

(جاری ہے)

ادھر کورنگی کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں گھر میں دم گھٹنے کے باعث 28سالہ خاتون اور 35سالہ مرد جاں بحق ہوگیا ،متوفیوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈالمیا شانتی نگر کے علاقے میں ٹریفک میں 45سالہ شخص جاں بحق اور 28سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔زخمی خاتون کو طبی ادمداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔دوسری جانب سرجانی لیاری ندی میں 18سالہ عبداللہ ولد قمر افضل ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔