ڈی سی کا ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ، دسویں محرم کے جلوس روٹ کا معائنہ کیا

جمعرات 29 اگست 2019 22:47

لاہور۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) ڈی سی صالحہ سعید نے ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا اور دسویں محرم کو برآمد ہونیوالے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا،ایم این اے ملک کرامت کھوکھر، ایم پی اے ندیم بارا، ا ے سی رائیونڈ عدنان بدر اور اے سی سٹی خاور بشیر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے، اس موقع پرامام بارگاہ ایوان حیدر کے جلوس منتظمین نے درپیش مسائل سے ڈی سی کو آگاہ کیا جبکہ لیسکو ، ایم سی ایل ، ایل ڈبلیوایم سی اور واسا نے جلوس کے روٹ پر ڈی سی کو بریفنگ دی، ڈی سی صالحہ سعید نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری ہٹایا جائے ،واسا اور ایل ڈبلیوایم سی صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑ کائو کو بہتر رکھیں، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ یوم عاشو رہ کی مناسبت سے برآمد ہونیوالے جلوسوں کیلئے بہترین انتظامات کرے گی۔