ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ڈی آئی جی پی ٹریفک گارڈن آفس کا دورہ

جمعرات 29 اگست 2019 23:56

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی پی ٹریفک گارڈن آفس کا دورہ کیا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی پی ٹریفک جاوید مھر ودیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے یاد گارِ شہداء ٹریفک پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈی آئی جی پی ٹریفک اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈی آئی جی پی ٹریفک آفس میں ٹریفک وائیلیشن ایویڈینس سسٹم (TVES)، ٹریفک ٹکٹنگ مینجمنٹ سسٹم(TTMS)، کا دورہ کیا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو ڈی آئی جی پی ٹریفک نے ٹریفک کے نظام کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے لئے اپنی تجاویزدیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر صاحب اور دیگر افسران وملازمان کی ٹریفک پولیس کے لئے کاوشوں/خدمات کو سراہا۔