Live Updates

درآمدی پورٹ کے علاوہ کسٹم حکام تاجروں کو پریشان نہ کریں: اسد عمر

تاجر برادری ٹیکس ادا کر کے حکومت سے تعاون کرے :علی نواز اعوان ریٹیلرز ایسوسی ایشن حکومت اور ریٹیلرز کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی :احسن بختاوری

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اگست 2019 00:29

درآمدی پورٹ کے علاوہ کسٹم حکام تاجروں کو پریشان نہ کریں: اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اگست2019ء) اسلام آباد میں ریٹیلر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔ جس میں سابق وزیرِخزانہ اور ایم این اے اسد عمر اور اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان مہمان خصوصی تھے اسلام آباد کی تاجر برادری کے نمائندگان ظفر بختاوری ،آئی سی سی آئی کے صدر احمد حسن مغل ،سینئر نائب صدر رافعت فرید، نائب صدر افتخار انور سیٹھی، مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ ،مرکزی تنظیم تاجران کے صدر چودھری کاشف ،پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر فرید رحمن، پی ٹی آئی ٹریڈر ونگ کے صدر چوہدری ندیم الدین ،ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ اویس اور دیگر سینئر اراکین نے شرکت کی اور خطاب کیا سابق وزیرِ خزانہ اور اسلام آباد سے رکنِ قومی اسمبلی اسد عمر نے اس موقع پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ریٹیل ٹریڈ سے وابستہ افراد ملکی معیشت کا اہم ستون ہیں اور معاشی پالیسی سازی میں انہیں اعتماد میں لیا جائے گاانہوں نے عہدیداران سے کہا کہ آپ لوگوں کو اہم ذمہ داری دی گئی ہے آپ کوشش کر کے ذمہ داری پوری کریں انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام برائے راست ریٹیلر کے پاس جانے یا چھاپے مارنے سے گریز کریں اور اپنے اقدامات کو ڈرائی پورٹ اور انٹری پوائنٹ تک محدود رکھیں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل سے مکمل ادراک ہے حکومت مالی مشکلات سے دوچار تھی لیکن وزیر اعظم کے وژن کی وجہ سے حکومت نے معاشی حالات پر قابو پالیا ہے انشاءاللہ تاجر برادری کے ٹیکس کے مسائل پر بھی افہام و تفہیم سے قابو پا لیں گے انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ ٹیکس رجسٹرڈ ہوں اور ادائیگی کرکے حکومت سے تعاون کریں ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ظفر بختاوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کی بہت زیادہ توقعات ہیں مشکل حالات ختم ہوچکے ہیں ہیں انشاءاللہ اچھا دور آنے والا ہے ملکی معیشت کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کے لئےاسٹیک ہولڈرز کو ہر پالیسی سازی میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

تاکہ تاجربرادری کو مطمئن کرکے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے اسلام آباد ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین احسن بختاوری نے بڑی تعداد میں شریک تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریٹیلرز اور حکومت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے پل کا کردار ادا کریں گے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ایف بی آر کے افسران کو تاجر دوست اور تجارتی ماحول بہتر بنانے کے قیام کی کوشش کرنے کی ہدایت کرے۔

نومنتخب صدر اویس شیخ نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے کارکن ہیں اور وزیرِاعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے حکومتی پالیسیوں میں ہر ممکن تعاون کریں گے لیکن تاجروں کے مفاد میں کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے سابق وزیرِخزانہ اور اسلام آباد سے رکنِ قومی اسمبلی اسد عمر نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا جس میں صدر شیخ اویس ، چیئرمین احسن بختاوری، سینئر وائس چیئرمین چوہدری طاہر ، شیخ خالد محمود وائس چیئرمین ،چوہدری شفیق وائس چیئرمین ،نائب صدر شمس سلطان ،نائب صدر کرنل احمد نوید، نائب صدر اسلم خان، نائب صدر قیصر خٹک، نائب صدر احمد فرازملک ،بلال حسین جنرل سیکرٹری، عمران خورشید سیکرٹری اطلاعات،اقبال خان ایڈیشنل سیکرٹری نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات