چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ کا اہم سنگ میل عبور کرے گا، حکام سی پیک اتھارٹی

جمعہ 30 اگست 2019 12:09

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ کا اہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) پاکستان اور چین کاخوشحالی کا خواب مشترکہ ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مثبت طور پر فروغ دے گا، اطلاعات، نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعت و زراعت، سیاحت اور متعدد دیگر شعبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاک چین تعاون کے ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ میں اہم سنگ میل عبور کرے گا، جب یہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے تو ایک بدلتا ہوا پاکستان سامنے آئے گا جہاں کے عوام کو توانائی، مواصلات، آمد و رفت، صنعت و حرفت، کاروبا ر، روزگار، سیاحت اور بے شمار اقتصادی ترقی کی سہولیات اور مواقع میسر آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :