حکومت ملک میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں کو ترجیح بنیادوں پر استوار کررہی ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

جمعہ 30 اگست 2019 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہاہے کہ حکومت ملک میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں کو ترجیح بنیادوں پر استوار کررہی ہے تاکہ ہر شہری کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر آسکیں،کراچی میں اربن بس پروجیکٹ (یو بی آر ٹی) کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس سے کراچی کے شہریوں کو جدید اور بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات سے متعلق 3 منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ پشاور طورخم موٹر وے پروجیکٹ خیبر پاس اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے 41440.5 ملین روپے کی لاگت پیش کیا گیا۔ جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کے لئے 78384.33 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیا۔ کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے یو بی آر ٹی کے لئے 61436 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :