Live Updates

آج پوری قوم وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے باہر نکلی ہے،

کشمیر کی آذادی تک جدوجہد جاری رہے گی، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کو حق خوداردیت دے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان کایوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی سے خطاب

جمعہ 30 اگست 2019 17:19

آج پوری قوم وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر مظلوم کشمیری بھائیوں سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے باہر نکلی ہے۔کشمیر کی آذادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کو حق خوداردیت دے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہوش کے ناخن لے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیر اعظم عمران خا ن کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں اور وہ 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ بھر پور اور موثر انداز میں اجاگر کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق 27ستمبر تک ہر جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دن بارہ سے ساڑھے بارہ بجے کے دوران ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 26روز سے کشمیری بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں انہیں علاج معالجہ اور اشیائ خورد ونوش کی قلت کا سامنا ہے .بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑے گا اور انہیں کسی بھی محاذ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے اقوام عالم کو یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منا کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ قومی سطح پر بھی اس معاملے پر ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجہ میں مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اقوام عالم تک کشمیریوں کی آواز پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیوں اور عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر میں 26روز سے جاری محاصرہ اور مظالم بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چایئے۔

اس موقع وزیر دفاع پرویز خٹک ،پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی ،وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی ،قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر ،پارلیمانی سیکرٹریز کنول شوذب ،جویریہ ظفر آہیر اور سابق صوبائی وزیر علیم خان سمیت بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ اور شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر ڈاکٹر بابر اعوان نے کشمیر کی آذادی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات