Live Updates

کھیلوں کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، چوہدری محمد علی رندھاوا

مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کریں گے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعہ 30 اگست 2019 21:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں ملک کے اندر اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع مل سکے - یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام جشن آزادی سپورٹس گالا2019ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی- ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ملک وقار حسین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، آفیشلز ، کھلاریوں اور مہمان کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کریں گے - انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہو گا - بعد ازاں انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور راولپنڈی سپورٹس جمنازیم میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات