Live Updates

عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کیلئے بجٹری سپورٹ بحال کردی

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا، اگلے چند سالوں میں کئی ارب ڈالرز کے پیکج موصول ہوں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اگست 2019 20:53

عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2019ء) عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کیلئے بجٹری سپورٹ بحال کردی، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا، اگلے چند سالوں میں کئی ارب ڈالرز کے پیکج موصول ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کے اجلاس ہوا جس میں وزیر  خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، مشیر اطلاعات، چئیرمین ایف بی آر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران
کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی اور معیشت کے استحکام کےبارے میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کاروباری ماحول،برآمدات میں اضافے، درآمدات میں کمی کےاقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس کے حوالے سے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ
وزیراعظم کی قیادت میں نئےپاکستان کادوسراسال قومی ترقی لائےگا۔ دوسراسال عوامی فلاح کیلیےنئی خوشخبریاں لےکر آئےگا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ براہ راست عوام کومنتقل کیاجائیگا۔

جبکہ اجلاس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان کو مطلاع کیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد دنیا کے دیگر کئی بڑے مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو چکا ہے۔ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایسے دیگر مالیاتی ادارے پاکستان کو مالیاتی پیکجز دینے کی حامی بھر چکے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان کو آئندہ برسوں کے دوران کئی ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات