چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کی ڈاکٹر سید حیدر عسکری کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

جمعہ 30 اگست 2019 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے گلشن اقبال میں ڈاکٹر سید حیدر عسکری کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو شہر سمیت ملک بھر کا امن خراب کرنے کی مزموم سازش قرار دیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کی آمد سے عین پہلے جبکہ پورا ملک کشمیر پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف یک جان اور ہم آواز ہو کر کھڑا ہے تو ملک دشمن عناصر ایسے واقعات رونما کرکے عوام کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتے ہیں اور کراچی سمیت پورے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ دشمن کی سازش کو پہچانیں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال نے حکومت سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ محرم کے دوران مساجد، امام بارگاہوں، جلوسوں اور حساس علاقوں کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے تاکہ ملک دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہوجائیں. دریں اثناء پاک سرزمین پارٹی علما کمیٹی تمام مکاتب فکر کے علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔#