ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 31 اگست 2019 09:45

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکہ اور چین کی جانب سے باہمی تجارتی کشیدگی کم کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 3.9 ین (2.4 فیصد) بڑھ کر 163.5 ین (1.55 ڈالر ) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 140 یوان بڑھ کر 11815 یوان (1666 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 128.5 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :