سلمان خان کی سنجے لیلی بھنسالی کیساتھ فلم ’انشا اللہ‘ روک دی گئی ، عالیہ بھٹ بھی حیران رہ گئی

سلمان خان کی عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’انشا للہ ‘کی شوٹنگ چند روز بعد شروع ہونے والی تھی

ہفتہ 31 اگست 2019 11:52

سلمان خان کی سنجے لیلی بھنسالی کیساتھ فلم ’انشا اللہ‘ روک دی گئی ، ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2019ء) بھارتی اداکار سلمان خان نے کہاہے کہ سنجے لیلی بھنسالی کیساتھ فلم ’انشا اللہ‘ روک دی گئی ہے۔ سلمان خان نے اپنے اس اعلان سے نہ صرف اپنے مداحوں بلکہ عالیہ بھٹ کو بھی حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کی سنجے لیلی بھنسالی کے ساتھ فلم ’انشا اللہ‘ روک دی گئی ہے۔سلمان خان نے ایک اور ٹویٹ میں کچھ ایسے اشارے دئیے ہیں کہ اگلی عید پر وہ کک ٹو لے کر آنے والے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’انشا للہ ‘کی شوٹنگ چند روز بعد شروع ہونے والی تھی۔ادھر بھنسالی پروڈکشن نے بھی ایک ٹویٹ میں فی الحال فلم نہ کرنے کا اعلان کیا ۔