ترکی اور روس کا باہمی تجارت کا ہدف 100 ارب ڈالر ہے، صدر طیب اردوان

ہفتہ 31 اگست 2019 12:31

ترکی اور روس کا باہمی تجارت کا ہدف 100 ارب ڈالر ہے، صدر طیب اردوان
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان تجارتی حجم 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور ہمارا ہدف ایک سو ارب ڈالر ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماسکو میں روسی ہم منصب ولادیمر پیوٹن کے ہمراہ بین الاقوامی ہوا و خلا بازی نمائش ماکس 2019ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ماکس2019 ء کو اپنے شعبے میں لیڈر نمائش کے طور پر قبول کرنے کی وضاحت کرنے والے صدر اردوان نے بتایا کہ 'ہم نے بھی امسال 14 ویں بار بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش کا اہتمام کیا ہے، 14 تا 22 ستمبر 2019ء کو منعقد ہونے و الی ٹیکنوفیسٹ سرگرمی میں دس لاکھ افراد کی شراکت متوقع ہے، ہم اولین طور پر صدر پیوٹن اور تمام تر روسی عوام کو اس میلے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔"انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان مخلصانہ و قریبی ڈائیلاگ میں بنیادی اور کثیرالجہتی تعاون کے ساتھ تقویت آرہی ہے، ہم امسال 60 لاکھ روسی سیاحوں کی ترکی آمد کی توقع رکھتے ہیں،ہم نے باہمی تجارت کے موجودہ 25 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کو ایک سو ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔