وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی قومی اسمبلی کی رکنیت چیلنج

فواد چودھری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں ، نااہل کیا جائے۔ درخواستگزار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 31 اگست 2019 13:23

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست 2019ء) : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی قومی اسمبلی کی رکنیت کو چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اسلما آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔درخواست سمیع اللہ ابراہیم نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں فواد چودھری، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ فواد چودھری نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھُپائے۔ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درست معلومات جمع نہیں کروائیں۔ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی اور اثاثہ جات کی تفصیلات میں ملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی۔ اس طرح فواد چودھری آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اُترتے لہٰذا فواد چودھری کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔ فواد چودھری نے بطور ممبر اسمبلی جو مراعات لیں واپس لی جائیں، ان کے خلاف کرمنل مقدمہ درج کیا جائے۔