کینٹن فیئرمیں شرکت کے لیے 5ستمبر تک درخواستیں طلب

چین کا سب سے بڑا تجارتی میلہ15اکتوبر سے شروع ہو گا ،دنیا بھر سے تاجر وفود شرکت کریں گے

ہفتہ 31 اگست 2019 14:52

کینٹن فیئرمیں شرکت کے لیے 5ستمبر تک درخواستیں طلب
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزنے چین کے سب سے بڑے تجارتی میلے میں شرکت کے خواہش مند تاجروں سے 5ستمبر تک درخواستیں طلب کر لیں ۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ چین کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا تجارتی میلہ پندرہ اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں دنیا بھر سے تاجروفود شرکت کریں گے ۔

اس حوالے سے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا وفد بھی میلے میں شرکت کرے گا ،وفد میں جیمز اینڈ جیولری ، شوز ، گارمنٹس ، ہارڈ ویئر ، میڈیسن ، المونیم ،وڈ انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں کاروبار کرنے والے تاجر شامل ہیں ۔ذرائع نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی چائنا سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواہشمند تاجر پانچ ستمبر تک چیمبر دفتر میں اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کا وفد گزشتہ سالوں کی طرح اس دفعہ بھی کینٹن فیئر میں شرکت کریگا ،گزشتہ سال بھی تاجروں نے اس بڑے تجارتی میلے میں تجارتی مواقعوں کے حوالے سے مفید معلومات حاصل کیں تھیں اور دورہ انتہائی کامیاب رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :