Live Updates

ملکی معیشت درست سمت گامزن،معاشی حالات بہتر ہونے کی اطلاعات خوش آئند ہیں

یونائٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 31 اگست 2019 15:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) یونائٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرایس ایم منیر نے کہا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک کی جانب سے پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہونے اور ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کی اطلاعات خوش آئند ہیں، ہماری دعا ہے کہ پاکستان کے معاشی مسائل جلد ختم ہوں ، برآمدات بڑھنے سے ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کی فراوانی ہوگی ۔

انہوںنے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چیئرمین کرائون گروپ فرحان حنیف کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پرسینیٹر عبدالحسیب خان،ترجمان یو بی جی گلزارفیروز، خا لدتواب،عبدالسمیع خان،نوراحمدخان،شکیل احمدڈھینگڑا، زاہد سعید ، راشد صدیقی،فرخ مظہر، شہزادمبین، اکرام راجپوت اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقرکی جانب سے پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہونے اور ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کی اطلاعات خوش آئند ہیں،ہم موجودہ حکومت کی مکمل کامیابی چاہتے ہیں اوروزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کے استحکام کیلئے بھرپور جدوجہد بھی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے ملک بھر کی کاروباری برادری کے مسائل حل کرانے کا عزم کررکھا ہے اور گزشتہ 5 انتخابات میں اس پلیٹ فارم سے کامیاب ہونے والے فیڈریشن کے عہدیداران نے مسائل حکومت تک پہنچا کر انہیں حل کرانے کی بھرپور جدوجہدکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات