کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس کی کیفیت برقرار ،بوندا باندی کا امکان

ہفتہ 31 اگست 2019 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2019ء) کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس کی کیفیت برقرار ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :