ملتان میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 31 اگست 2019 20:02

ملتان ۔31اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.0اورکم سے کم 28.9سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 82فیصداورشام 5بجے 52فیصدتھا۔آج اتوارکے روزملتان میں طلوع آفتاب 5بجکر49منٹ پراورغروب آفتاب 6بجکر39منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :