آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 31 اگست 2019 20:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) محکمہ موسمیات نے (آج) اتوارکو راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ،ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، بنوں، میرپورخاص، کراچی، سکھر، شہیدبینظیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ(رات)راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ،ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، بنوں، میرپورخاص، کراچی، سکھر، شہیدبینظیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم لاہور،گوجرانوالہ،ساہیوال، بہاولپور اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:بہاولنگر15، لاہور(ائیرپورٹ 12)،ساہیوال02، منڈی بہاو الدین 01، خیبر پختونخوا: کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کیدرجہ حرارت: تربت44 اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔