جی ڈی اے والے اپنی سیٹیں بچائیں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سب متحد ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

گھروں کے ڈرائنگ روموں میں بیٹھ کر سیاست نہیں ہوتی اسپیکر کا کام یہ ہے کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلے ، سید مراد علی شاہ

ہفتہ 31 اگست 2019 21:01

جی ڈی اے والے اپنی سیٹیں بچائیں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سب متحد ..
ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد عی شاہ نے کہاہے کہ جی ڈی اے والے اپنی سیٹیں بچائیں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سب متحد ہیں گھروں کے ڈرائنگ روموں میں بیٹھ کر سیاست نہیں ہوتی اسپیکر کا کام یہ ہے کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلے آغا سراج درانی سینئر رکن ہے انہیں ایوان چلانے کا وسیع تجربہ ہے ملک کا جو صدر رہا ہے آصف علی زرداری اس وقت وہ بیمار ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے تمام تر کیسوں کا سامنا کر رہا ہے آصفہ بھٹو زرداری ان سے ملنے گئی اس کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوالہ یار کے شاہ رضوی میں رکن سندھ اسمبلی سید ضیا عباس شاہ رضوی کی والدہ ، پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدرسید علی نواز شاہ رضوی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ شاہ پور رضوی میں تعزیت کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی میں بھرپور مزمت کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس قسم کی سازشیں کر کے پیپلزپارٹی کو توڑنے کی سازش کی جا رہی یہ تمام شازشیں ناکام ہو جائیں گی ان کو میں سبق دیتا ہوں عوام کی خدمت کریں نہ کہ سازشیں کریں کراچی میں کچرا اوٹھانا ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا کام ہے ساؤتھ ملیر ایسٹ میں ان لوگوں نے سندھ سولیٹ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے کیا ہے اور سندھ حکومت ان کی مدد کر رہی ہے کراچی گٹر نالوں کی صفائی کرنا کے ایم سی کا کام ہے اس میں فیڈر گورنمنٹ نے ٹانگ اڑا رہی ہے۔

جو نالوں سے کچرا نکال کر روڈوں پر پھینک رہی ہے جس سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کیسوں سے گھبرانے والی نہیں ہے ماضی میں بھی کیسوں کا سامنہ کیا تھا اور آئندہ بھی کیسوں کا سامنہ کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے جو پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے رکن سندھ اسیمبلی سید ضیاعباس شاہ رضوی کی والدہ اور پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر سید علی نواز شاہ رضوی کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اس موقع پر رکن سند ھ صوبائی اسیمبلی شرجیل انعام میمن ، صوبائی وزیر مکیش چاولہ ، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،صوبائی وزیر سید سردار شاہ ، ہری رام کشوری ، سابق ایم این اے پیر آفتاب شاہ جیلا نی ، کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے سید ضیاعباس شاہ رضوی اور سید علی نواز شاہ رضوی سے تعزیت کی ۔