Live Updates

سر جھکا کر گڑگڑانے والے آج حکومت میں نہیں ، بھارت سن لے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا جذبہ رکھتے ہیں،شاہ محمود قریشی

یزید کے آگے ہاتھ پھیلانے سے حسینؓ کے فلسفے کی نفی ہوگی،کشمیری نہتے ضرور ہیں کمزور نہیں،گولیاں ختم ہو جائینگی لیکن سینے نہیں ،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردوں میں ہے، 27 ستمبر کو دنیا دیکھے گی عمران خان کشمیریوں اور پاکستانیوں کا مشترکہ مقدمہ لڑنے یورپی یونین جائیگا،مذہبی آزادی بنیادی حق ہے، ہندو برادری کی چادر و چار دیواری کا تحفظ کرینگے،کوئی ظلم کرے گا تو ہم آواز اٹھائیں گے،عید کے روز کشمیر میں عید گاہ کے دروازے بند کردیئے گئے،مسجدوں کو تالا لگایاگیا،مسجدیں سنسان کردی گئیں لیکن پاکستان میں مندر آباد ہیں،آج کا ہندوستان نہرو اور گاندھی کے سیاسی فلسفے کے نفی کررہا ہے،آج آر ایس ایس کی سوچ بھارت پر غالب آگئی ہے،وزیر خارجہ کا عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب

ہفتہ 31 اگست 2019 21:13

سر جھکا کر گڑگڑانے والے آج حکومت میں نہیں ، بھارت سن لے اینٹ کا جواب ..
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سر جھکا کر گڑگڑانے والے آج حکومت میں نہیں ہیں،بھارت سن لے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا جذبہ رکھتے ہیں،یزید کے آگے ہاتھ پھیلانے سے حسینؓ کے فلسفے کی نفی ہوگی،کشمیری نہتے ضرور ہیں کمزور نہیں،گولیاں ختم ہوجائیں گے لیکن سینے ختم نہیں ہونگے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردوں میں ہے ،27 ستمبر کو دنیا دیکھے گی عمران خان کشمیریوں اور پاکستانیوں کا مشترکہ مقدمہ لڑنے یورپی یونین جائیگا،مذہبی آزادی بنیادی حق ہے، ہندو برادری کی چادر وچاردیواری کا تحفظ کرینگے،کوئی ظلم کرے گا تو ہم آواز اٹھائیں گے،کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ایک ایک مسلمان بچہ ہندو بھائیوں کے کاروبار مکانات کی حفاظت کرے گا،عید کے روز کشمیر میں عید گاہ کے دروازے بند کردیئے گئے،مسجدوں کو تالا لگایاگیا،مقبوضہ کشمیر میں مسجدیں سنسان کردی گئیں لیکن پاکستان میں مندر آباد ہیں،آج کا ہندوستان نہرو اور گاندھی کے سیاسی فلسفے کے نفی کررہا ہے،آج آر ایس ایس کی سوچ بھارت پر غالب آگئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمر کوٹ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا جلسہ سیاسی نوعیت کا نہیں آج ایک یکجہتی کا پیغام ہے عمران خان کہنے پر میں یہاں آیا ہوں عمران خان مصروفیات کے باعث یہاں نہیں شریک ہوسکے،عمرکوٹ اور تھرپارکر پاکستان کے اضلاع ہیں،تھرپارکر کے بعد انڈیا کا راجستان شروع ہوجاتا ہے، ان دو اضلاع میں بہت بڑی ہندو برادری آباد ہے،آج ہندوستان مودی اور جئے شنکر کو پیغام جائے تم سرینگر میں مسلمانوں کے سامنے نہیں کھڑے ہوسکتے اور میں آج ہندو کے سامنے کھڑا ہوں، عید کے روز کشمیر میں عید گاہ کے دروازے بند کردیے گئے، مسجدوں کو تالا لگایا، مقبوضہ کشمیر میں مسجدیں سنسان کردی لیکن پاکستان میں مندر آباد ہیں آج انسانیت کا پیغام لیکر شو مندر حاضر ہوا ہوں آج 27 واں روز ہے کرفیو کا عالم ہے اسکولیں کھولنے کا ڈھونگ رچایا گیا ہندوستان کی منتخب قیادت کو سرینگر میں داخل ہونے نہیں دیا آج کا ہندوستان نہرو اور گاندھی کے سیاسی فلسفے کے نفی کررہا ہے، آج آر ایس ایس کی سوچ بھارت پر غالب آگئی ہے،. قائد اعظم کے فلسفے کے تحت میں یہاں آیا ہوں مذہبی آزادی ایک بنیادی حق ہے، جو انڈیا نے کشمیر میں بند کیے ہوئے ہیں، ہم ہندو برادری کی چادر چودیواری کا تحفظ ہم کریں گے، کوئی ظلم کرے گا تو ہم آواز اٹھائیں گے،کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ایک ایک مسلمان بچہ ہندو بھائیوں کے کاروبار مکانات کی حفاظت کرے گا،انٹرنیشنل میڈیا پر بھی کشمیر میں پابندی ہے،اقوام متحدہ سیکیورٹی کاؤنسل میں 54 سال بعد عمران خان کے حکم پر ان کا وزیر خارجہ کشمیر کا مقدمہ لیکر گیا ہندوستان کی مخالفت کے باوجود اجلاس طلب گیا مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی اور کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا اقوام متحدہ کی قراردوں میں کشمیر مسئلے کا حل ہے، جئے شنکر نے ہا کہ فرنٹ فٹ پر کھیل رہا یہ پچ عمران خان کی ہے اب تم بیک فٹ پر ہو، 2 ستمبر پر یورپی یونین میں کشمیر مسئلے پر بحث کو رکوانے کی کوشش کی 2 ستمبر کو کشمیر کا مسئلہ یورپین پارلیمینٹ میں زیر بحث آئیگا ہائیڈ پارک سے ایک جم غفیر انڈین ہائی کمیشن کے سامنے پہنچے گا 27 ستمبر کو دنیا دیکھے گی میرا قائد عمران خان کشمیریوں اور پاکستانیوں کا مشترکہ مقدمہ لڑنے جائے گا، سر جھکا کر گڑگڑانے والے آج حکومت میں نہیں ہیں، انڈیا سن لے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا جذبہ رکھتے ہیں یزید کے آگے ہاتھ پہیلانے سے حسین علیہ کے فلسفے کی نفی ہوگی، اس مادر وطن کی عظمت کے لیے نکلنے کے لیے تیار ہیں، مودی یہ قوم تمہارے ارادے خاک میں ملا دے گی، جواہر لعل نہرو کے خطابات اور لوک سبھا کے خطاب آج رکارڈ کا حصہ ہیں، کشمیری نہتے ضرور ہیں کمزور نہیں گولیاں ختم ہوجائیں گے سینے ختم نہیں ہونگے، 28 اگست کو صدر سیکورٹی کاؤنسل کو خط لکھا ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ ادارہ وجود میں آیا اس لیے کہ دنیا کے امن ہر کردار ادا کرے، کشمیر میں صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے،درندگی کا پیغام دیا جارہا ہے آر ایس ایس کے غنڈے وہاں بھیجے جارہے ہیں میں جنیوا جاکر پاکستان کا کشمیر کا مقدمہ لڑنے جاؤں گا، کل عوام نے عمران خان کے کہنے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا، بارڈر پار پیغام جائے گے کہ پاکستان کی ہندو کمیونٹی جاگ رہی ہے 11 نومبر کو جو سکھ بابا گرو نانک کے جنم دن پر آنا چاہتے ہیں اسے ہم ویلکم کہتے ہیں، کرفیو ہٹانے کے لیے دستخط مہم شروع کرنے جارہے ہیں، سچ کی فتح ہوگی یزید کو شکست نصیب ہوگی، ان ماؤں بہنوں بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ننگے سر بھوکے پیٹ اس مودی سرکار کا مقابلہ کررہی ہیں، دنیا سے آپ کی سسکیاں چھپا سکتے ہیں مگر ہم سے نہیں،جب عوام کی طاقت سامنے ہوتی ہے تو گولی والے کانپ جاتے ہیں، جب برلنگ کی دیوار گرسکتی ہے تو کشمیر کا نقشہ بدل سکتا ہے جلسہ سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر اشو پر اللہ پاک مہربان ہے،جلسہ ایک پیغام ہے ان مظالم کے خلاف ہندوستان کی تاریخ میں خالستان مسئلے پر آپریشن بلو اسٹار شروع کیا 30 ہزار سکھوں کو ہلاک کردیا گیا تھا 90 ہزار دہگر سکھوں کو مارا گیا اس وقت کپتان کا پاکستان نہیں تھا آج مودی اس طرح کی غلطی مت کرنا آسام میں حق مانگنے پر 10 ہزار مسلمان قتل کیے گئے، گجرات میں ہٹلر کی اولاد مودی نے ظلم کیے،آج ہندو مسلمان یہاں سے پیغام دے رہے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان یہاں پر مذہبی آزادی ہے،راجستان کے بارڈر کے نزدیک پیغام دیتے ہیں کہ جنگ کرنے سے پہلے سوچ لینا آج جنرل باجوہ کی فوج کے پیچھے 22 کروڑ عمران خان کی قوم بھی ہے،ابھی نندن کوئی پکڑا گیا اب تو اس کے ٹکڑے کردیں گے سندھ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،.ہم اپنے کپتان کی کال پر باہر نکلے۔

جلسہ سے سابق وزیر اعلٰی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر سے یکجہتی کے لیے تمام لوگ کٹھے ہیں،آج کے دور میں عمران خان کی حکومت نہ ہوتی تو اداروں کے تعلق اچھے نہ ہوتے، ٹرمپ نے عمران خان سے جھک کربات کی، عمران خان ملک کو معاشی حالات سے نکال رہے ہیں، مافیاز ابھی بھی جیل سے آپریٹ کررہے ہیں،آج ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ملک معیشت اور حالات ٹھیک ہونگے اب ایٹمی جنگ کا دور ہے اور ہماری طاقت انڈیا سے زیادہ ہے،انڈیا کو ابھی نندن کا حال نہ بھولنا چاہیے،راجستان کے ذریعے ہمارا پیغام مودی کو جارہا ہے اسے عقل آجائے گی،عمرکوٹ جلسہ.ایم این اے لال مالہی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمرکوٹ کی تاریخی سرزمین پر سب کو خوش آمدید کہتا ہوں آج کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد جلسہ ہے جو ہندو برادری نے منعقد کیا ہے، ہمیں دشمن کا غرور ختم کرنا ہے شو مھادیو کا پیغام ہی مظلوم کیساتھ کھڑے ہونے کا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں سے ظلم ہورہا ہے، پی ٹی آئی کا بھی وزن ہے کہ تمام شہریوں کے برابر حقوق ہیں کشمیر میں کرفیو لگاکر بنیادی حقوق محروم کیے گئے ہیں، مودی کی فاشسٹ حکومت عوام کو تکلیف دے رہے ہیں آرٹیکل میں ترمیم سے بھارت نے پاکستان کی شہ رگ پر حملہ کیا کشمیر میں ظلم ہوتا ہے تو دوسری طرف ہم ہندو مسلمان ایک جگہ جمع ہے، قائد اعظم نے کہا تھا کہ آپ لوگ اپنے مذہب میں آزاد ہیں،ہمارے بزرگوں نے دھرتی سے محبت کا ثبوت دیکر یہاں رہنے کا فیصلہ کیا،ہمیں اپنے بزرگوں کے فیصلے پر فخر ہے،مودی پاکستان کو دہمکیاں دے رہا ہے مودی سن لو کوئی جارحیت کی تو ہم ہندو اپنی پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،70 سالوں کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے اپنے فیصلوں میں اقلیت کو شامل. کیا ہے، ایم این اے رمیش کمار واکوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے کرشن بھگوان کے دن کو کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور منایا، شو کے مندر سے بھی آج ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں مودی کا تکبر اسے نقصان دے گا،آمریکن کانگریس نے آج پھر اس معاملے کو اٹھایا ہے ہندو کمیونٹی کا یہ دوسرہ بڑا فنکشن ہے پہلا رحیم یار خان دوسرہ سندھ تیسرا بلوچستان اور کے پی کے میں ہوگا ہم ایل او سی پر جاکر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، پی ٹی آئی کے ایم این اے جئے پرکاش اکرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا مودی آج دیکھ لو پاکستان کی عوام کا جواب عمرکوٹ کی سرزمین تمہارے ناپاک عزائم کو رد کرتی ہے،80 لاکھ کشمیری آج مودی کے مظالم کا شکار ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کشمیر کا کیس لڑ رہے ہیں،جلسے میں شرکت پر تمام برادریوں کے شکر گذار ہیں، وفاقی وزیر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے عمرکوٹ شو مندر کا دور بھی کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات