حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے سال برائے 2019-20ء کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 31 اگست 2019 21:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2019ء) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے ایچ یو جے کے سال برائے 2019-20ء کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین الیکشن کمیٹی عثمان اجمیری نے ہفتے کو نئے عہدیداروں کا اعلان کیا ہے، صدر کے عہدے پر تجمل حسین خان، سینئر نائب صدر نصیر راہی، نائب صدر فہیم احمد صدیقی، جنرل سیکریٹری مرزا خان، جوائنٹ سیکریٹری حشام شیخ، سیکریٹری اطلاعات شاہد حفیظ اور خازن کے عہدے پر عارف حسین نورانی بلامقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ مجلس عاملہ کی 9 نشستوں پر ساجد علی خان، عبدالغفار انجم، شکیل احمد خان، محمد اقبال قریشی، اشتیاق احمد خان، احتشام ملک، عباس علی، اسلم چنہ اور وسیم خان منتخب ہوئے، چیئرمین الیکشن کمیٹی نے بتایا کہ امیدواروں نے فراخدلی سے کاغذات نامزدگی شیڈول کے مطابق واپس لے لئے، اس لئے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، اس موقع پر سابق صدر ایچ یو جے دستور عبدالحفیظ عابد سمیت بڑی تعداد میں عہدیداروں موجود تھے۔