آئی سی سی او نے کوکوا کے سیزن 2018-19 ء کے اضافی سٹاک کے اندازے میں کمی کردی

اتوار 1 ستمبر 2019 10:05

لندن ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) بین الاقوامی کوکوا کونسل نے ستمبر کے آخر میں ختم ہونے والے سیزن 2018-19 ء میں کوکوا کے اضافی سٹاک کے اندازے میں کمی کردی جس کی وجہ دنیا بھر میں اس کی کھپت میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی او کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2018-19 ء کے آخر میں کوکوا کا عالمی اضافی سٹاک کم ہوکر 18 ہزار ٹن رہے گا، اس سے قبل اضافی سٹاک 36 ہزار ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سٹاک میں کمی کی وجہ زیادہ پیداوار کے باعث مارکیٹ میں کوکوا کے نرخ گرنے کے باعث زیادہ خریداری اور اس کی گرنڈنگ میں اضافہ ہے۔آرگنائزیشن نے رواں سیزن کے دوران کوکوا کی عالمی گرنڈنگ کا حجم 4.783 ملین ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جو کہ سابقہ اندازے سے 33 ہزار ٹن زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :