ٹویوٹا موٹر، تھائی لینڈ میں بیٹریوں کو ریسائیکل کرنے کے کارخانے کا افتتاح کرے گی

اتوار 1 ستمبر 2019 10:25

ٹوکیو ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) جاپانی کارساز کمپنی ٹویوٹا موٹر کا کہنا ہے کہ وہ تھائی لینڈ میں گاڑیوں کی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ کے کارخانے کا افتتاح کرے گی۔ یہ کمپنی کی جانب سے جاپان سے باہر لگایا جانے والا پہلا ایسا کارخانہ ہے۔کارخانہ ذرائع ابلاغ کو دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

اس میں بیٹریوں کی فرسودگی کی سطح کو منٹوں میں جانچنے کی صلاحیت والے آلات نصب ہیں۔

عملہ پرانے پرزوں کو اسمبل کر کے نئی بیٹریاں بنائے گا، جو گاڑیوں، سولر پینلز اور دیگر مصنوعات میں استعمال کی جائیں گی۔ ٹویوٹااب ایشیا میں ابھرتی ہوئی معیشت والے ممالک کی جانب توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ ان میں سے کئی ممالک اب ماحولیات سے متعلق سخت ضوابط متعارف کروا رہے ہیں، جس کی بدولت یہ ممالک ہائبرڈ اور برقی گاڑیوں کے لیے اچھی ممکنہ منڈی بن سکتے ہیں۔