فرانس میں گندم کی وافر پیداوار،20 ملین ٹن سے زائد برآمد کرنے کا چیلنج درپیش

اتوار 1 ستمبر 2019 10:50

پیرس ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) فرانس میں سیزن 2019-20 ء کی گندم کی 39.2 ملین ٹن پیداوار، کھپانے کے لیے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کنسلٹنسی ایگریٹیل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فرانس میں سیزن 2019-20 ء کی گندم کی پیداوار 39.2 ملین ٹن رہی جو کہ ملکی تاریخ میں گندم کی دوسری بڑی پیداوار اور سیزن 2018-19 ء کے مقابلے میں 14.9 فیصد زیادہ ہے، تاہم درپیش چیلنج اس کی برآمد ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت 20.1 ملین ٹن گندم برآمد کرنے کی ضرورت ہے جس میں سے 11.3 ملین ٹن یورپی خطے سے باہر برآمد کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :