سلک بنک کو رواں کیلینڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں 858 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع

اتوار 1 ستمبر 2019 11:15

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) سلک بنک کو رواں کیلینڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں 858 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل ہوا۔یہ بات بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد جاری اعداد وشمارمیں کہی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جنوی سے لیکر اختتام جون تک سلک بنک کے آپریٹنگ منافع کا حجم 858 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بنک کے مجموعی منافع میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں بنک کے ڈیپازٹس میں اضافہ کا حجم 16 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاہے جنکہ بنک کے کل ڈیپازٹس کا حجم 148 ارب روپے ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق کیلینڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں بنک کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :