مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان اورامریکا کے درمیان باہمی تجارتی حجم میں اضافہ

اتوار 1 ستمبر 2019 11:25

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) مالی سال کے پہلے مہینہ میں پاکستان اورامریکا کے درمیان باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 373.51 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.29 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 328.09 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح جولائی 2017ء میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 283.81 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ مالی سال کے پہلے مہینہ میں امریکا سے درآمدات میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء میں امریکا سے درآمدات پر پاکستان نے 125.79 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا، گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں امریکا سے درآمدات پر پاکستان نے 121.90 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔ مالی سال 2017-18 ء میں امریکا سے درآمدات پر پاکستان کے درآمدی بل کا حجم 161.12 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :