گلیکسوسمتھ کلائن کنزیومر ہیلتھ کئیر کمپنی کے منافع میں نمایاں اضافہ

اتوار 1 ستمبر 2019 11:25

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2019ء) گزشتہ چھ ماہ کے دوان گلیکسوسمتھ کلائن کنزیومرہیلتھ کئیر کمپنی کے منافع میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر اختتام جون تک گلیکسوسمتھ کلائن کنزیومرہیلتھ کئیر کمپنی کو608 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 31.32 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں لیکسوسمتھ کلائن کو 463.46 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :