رواں سال جولائی ، اگست میں گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولی میں 15فیصد کا اضافہ

انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں ایک سال کے دوران 69 فیصد اضافہ ہوا ہے ‘ رپورٹ

اتوار ستمبر 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ ( جولائی ، اگست ) میں گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولی میں 15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں 574 ارب کی ٹیکس وصولی ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے انہی دوماہ کے مقابلے میں 70ارب روپے زائد ہے ۔

(جاری ہے)

رواں سال اگست میں ٹیکس وصولی کا حجم 292 ارب روپے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ ٹیکس وصولی کا حجم 247.4 ارب روپے تھا۔

تاہم رواں مالی سال کے دورا ماہ میں ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے 70 ارب روپے کم ہے۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں ایک سال کے دوران 69 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 لاکھ 60 ہزار فائلرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔21 اگست 2019 تک انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 15 لاکھ تھی۔

متعلقہ عنوان :